کام کا

قسم کلام: صفت ذاتی

معنی

١ - کارآمد، مفید طلب۔  تم اسے سمجھو نہ سمجھو لیکن اے اہل خرد بات دیوانے بھی کہہ جاتے ہیں اکثر کام کی      ( ١٩٥١ء، نگارستانِ مانی، ١٨ ) ٢ - کام کرنے والا۔ "جب خاص احباب نوازش فرماتے ہیں تو کام کا بھی آدمی معطل ہو جاتا ہے۔"      ( ١٩٣٢ء، اودھ پنچ، لکھنؤ، ١٧، ٥:١٧ )

اشتقاق

سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'کام' کے بعد سنسکرت زبان سے مشتق حرف اضافت 'کا' ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٠٣ء کو "شرح تمہیدات ہمدانی" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

٢ - کام کرنے والا۔ "جب خاص احباب نوازش فرماتے ہیں تو کام کا بھی آدمی معطل ہو جاتا ہے۔"      ( ١٩٣٢ء، اودھ پنچ، لکھنؤ، ١٧، ٥:١٧ )

جنس: مذکر